سٹاک مارکیٹ میں تیز ی برقرار ، ڈالر 32پیسے سستا، سونا 250روپے تولہ مہنگا

  سٹاک مارکیٹ میں تیز ی برقرار ، ڈالر 32پیسے سستا، سونا 250روپے تولہ مہنگا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری رہنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی 34000 کی حد بحال ہوجانے پرسرمایہ کاری مالیت میں1کھرب3ارب25کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے چوتھے روزبھی اتارچڑھاﺅ کے بعدزبردست تیزی رہی،کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34048پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس503.96پوائنٹس اضافے سے34027.70پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے247کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،132کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں32پیسے کمی سے قیمت خرید156.40روپے سے گھٹ کر156.08روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے گھٹ کر156.18روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے گھٹ کر156.40روپے ہوگئی۔علاوہ ازیںبین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1503ڈالرسے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی ۔جس کے سبب پاکستان کی بڑی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور10گرام قیمت میں214روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت87200روپے سے بڑھ کر87450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے سے بڑھ کر74974روپے ہوگئی ۔

سٹاک مارکیٹ /ڈالر/سونا

مزید : صفحہ آخر