لاڑکانہ کے مسائل، بلاول نے نوٹس لے لیا
کراچی (آ ئی این پی)صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جگہ جگہ مسائل کے انبار کے باعث پیپلز پارٹی کے امیدوار کو جگہ جگہ کارکنان کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاڑکانہ کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے لیا،تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے آبائی حلقے لاڑکانہ کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے لیا، لاڑکانہ میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز اور پیپلز پارٹی کے 11 سالہ اقتدار کے بعد مسائل کے انبار دکھائی دے رہے ہیں،لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی امیدوار کو جگہ جگہ کارکنان کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لاڑکانہ کے عمائدین اور سینئر کارکنان نے پارٹی رہنما ؤں کی شکایات کیں تھیں جس کے بعد بلاول بھٹو نے 11سال میں لاڑکانہ کے لیے جاری فنڈز کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ خرد برد پر بھی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اینٹی کرپشن سہیل سیال کو بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم دیا ہے،بلا ول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ کو مسائل کا شکار کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، لاڑکانہ کے مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کروں گا،پارٹی چیئرمین پی ایس 11 ضمنی الیکشن کے لیے بذات خود 12 اکتوبر کو لاڑکانہ پہنچیں گے اور عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
بلاول