یو ایف جی ٹیم کا برف خانے پر چھاپہ، کروڑوں کی گیس چوری پکڑلی

یو ایف جی ٹیم کا برف خانے پر چھاپہ، کروڑوں کی گیس چوری پکڑلی

  



لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے نئے جی ایم شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر یو ایف جی کی ٹیم نے بند روڈ پر چھاپہ مارکر 24ملین کی ماہانہ چوری ہونے والی گیس پکڑ لی ہے۔جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے حکم پر گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے من اور اس سلسلہ میں انہوں نے لاہور ریجن کی گیس چوری کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔جس میں سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے آر جی ایم عمران صفدر ورک اور ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کی نگرانی میں یو ایف جی کی ٹیم نے گزشتہ روز بند روڈ پر واقع ایک برف خانہ پر چھاپہ مارا جہاں سوئی گیس کمپنی کی مین سپلائی لائن سے کٹ لگا کر بائی پاس کے ذریعے بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی تھی۔جی ایم شہزاد اقبال لون کے مطابق انجینئرنگ ٹیم اور بلنگ افسر کے مطابق وہاں پر13.14 ایم ایم سی ایف کا لوڈ تھا اور ماہانہ 24ملین کی گیس چوری کی جارہی تھی۔جس پر سوئی گیس کمپنی کی ٹیم نے بائی پاس کو اکھاڑ کر قبضہ میں لے لیا ہے۔جبکہ گیس کی مین سپلائی لائن کو مرمت کر دیا گیا ہے۔اور گیس چوری میں ملوث برف خانہ کے مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔جبکہ اس کے علاؤہ گیس چوری پر آئس فیکٹری کے مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ ڈالا جارہا ہے۔

گیس چوری

مزید : صفحہ آخر