بھاتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فوجی شہید، 2خواتین زخمی

بھاتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فوجی شہید، ...

  



راولپنڈی (آ ئی این پی) بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہو گئیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوا جب کہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گا ؤں سے ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔  پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

بھارتی فائرنگ

مزید : صفحہ اول