شہزادہ ولیم اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 14اکتوبر کی رات اسلام آباد پہنچیں گے

 شہزادہ ولیم اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 14اکتوبر کی رات اسلام آباد پہنچیں گے

  



لندن/اسلام آباد (آ ئی این پی)پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا، برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کی رات وفاقی دارالحکومت پہنچے گا،تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے،ذرائع دفتر خا رجہ   کے مطا بق  شاہی جوڑا14 اکتوبر کی رات اسلام آباد پہنچے گا جس کے بعد 15اکتوبر کو صدر اوروزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ 15اکتوبرکوہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے،برطانوی شہزادہ اورشہزادی16اکتوبر کولاہور جائیں گے جس کے بعد شاہی مہمان ایس او ایس کا بھی دورہ کریں گے،ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بادشاہی مسجدکادورہ بھی کرے گا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔

شہزادہ ولیم

مزید : صفحہ اول


loading...