آزادی مارچ سے قبل معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی حکومتی تیاریاں 

  آزادی مارچ سے قبل معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی حکومتی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل  معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی تیاریاں  کی جارہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے  سینیٹ اور  قومی اسمبلی کے اجلاس 21 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر وزیراعظم پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی ایڈوانس صدر کو بھجوائیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق دھرنا کیوں ہورہا ہے، حکومت ایوان زیریں اور ایوان بالا میں حقائق پیش کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ایوان بالا یعنی سینیٹ اورایوان زیریں یعنی  قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ اور دورہ چین پر بھی بات ہوگی،سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں کئی بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں  صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بھی بحث ہوگی۔
 حکومتی تیاریاں 

مزید :

صفحہ اول -