بھارت نے مودی کی حفاظت کیلئے جدید امریکی طیارے خرید لئے

  بھارت نے مودی کی حفاظت کیلئے جدید امریکی طیارے خرید لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) بھارت نے اپنے صدر رام ناتھ، نائب صدر وینکیانائڈو اور وزیراعظم نریندر مودی کی حفاظت کیلئے امریکہ سے دو طیارے خرید لیے ہیں جو دفاعی نظام سے لیس ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائلوں اور دفاعی نظام سے لیس بی777طیارے جولائی 2020میں بھارت پہنچیں گے۔امریکہ سے خریدے گئے طیاروں کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے اور اس مقصد کیلئے 4 سے 6پائلٹس کو تربیت دے دی گئی۔طیاروں کی قیمت 190ملین ڈالر ہے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لمیٹڈکے پاس ہوگی۔بیرون ملک سے منگوائے گئے طیاروں میں صرف اعلی حکام ہی سفر کریں گے۔ طیاروں میں جدید دفاعی اور حفاظی نظام نصب ہوگا۔بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم فی الحال ایئرانڈیا کے بی 747 طیاروں میں سفر کر رہے ہیں۔
طیارے
ف

مزید :

صفحہ اول -