چینی صدر آج نئی دہلی پہنچیں گے

  چینی صدر آج نئی دہلی پہنچیں گے

  



بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی ایشیا دورے کے پہلے مرحلے میں آج نئی دہلی پہنچیں گے،ان کے اس دورے سے علاقائی امن اور رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا،صدر شی کا چین کی70ویں سالگرہ کے تقریبات کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کا دوطرفہ اور علاقائی تعلقات پر زبردست اثر پڑے گا،ان خیالات کااظہار وزارت خارجہ کے نائب وزیر لیو ژاؤ ہوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صدر شی کو اس دورے کی دعوت بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی اور نیپال کی صدر بیدایا دیوی بھنڈاری نے دی ہے، صدر شی مودی کے ساتھ چنائی میں ہونے والی دوسرے غیررسمی اجلاس میں شرکت کریں گے، اور اس کے بعد اتوار کو نیپال کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔چین اور بھارت کے درمیان نہ صرف ترقی کیلئے یہ دورہ معاون ثابت ہوگا، بلکہ کثیرالملکی اور اقتصادی عالمگیریت کیلئے بھی کردارادا کریگا۔ان چنائی صدر شی اور مودی کے درمیان میں کوئی مخصوص ایجنڈا طے نہیں ہے بلکہ دونوں رہنماکھلے ماحول میں بات چیت کریں گے۔

چینی صدر

مزید : صفحہ اول


loading...