غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

    غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے لیئے بنائی گئی سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی خفیہ رکھنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سکروٹنی کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی اور فریقین کو 14اکتوبر کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،جمعرات کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سکروٹنی کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی اور فریقین کو 14 اکتوبر کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جانب سے سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی خفیہ رکھنے سے متعلق چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد یک اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 فارن فنڈنگ کیس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) نے  2013سے 2018تک تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے  الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا،مسلم لیگ(ن) کے رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ہم نے  درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے،  ہم چاہتے ہیں 2013سے لے کر 2018تک تحریک انصاف کے جتنے بھی اکاؤنٹس ہیں ان کی جو تفصیلات الیکشن کمیشن میں موجود ہیں وہ ہم سے شیئر کی جائیں،ہماری اطلاع کے مطابق کئی ٹرانزیکشنز غیرقانونی ہیں، ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، سرمایہ کاری کرنے والے دوست ممالک کو دور کر دیا گیاہے، یہ چیزیں ثابت ہوتی ہیں کہ عمران خان کسی ایسے ایجنڈے پر ہیں، جوپاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے اصل چور کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، تبدیلی کا بھاشن دینے والی اور کرپشن کے خلاف نعرہ لگانے والی جماعت کی بنیاد ہی چور ی اور ڈکیتی پر ہے، جوپیسے غیر ممالک میں اکٹھے کئے گئے، پتہ نہیں وہ کون کون سی قوتیں ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو فنڈنگ کی اور وہ پیسے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس میں آئے وہ ساری چیزیں عوام کے سامنے لائی جائیں، 2013کے دھرنے میں وہ پیسہ استعمال کیا گیا، وہ پیسے دینے والے کون لوگ تھے۔

محسن شاہ نواز رانجھا

مزید : صفحہ اول


loading...