برطانیہ،سمندر سے اسامہ بن لادن سے مشابہہ سی پی برآمد

  برطانیہ،سمندر سے اسامہ بن لادن سے مشابہہ سی پی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے اب تک لاش سامنے نہیں آئی جب کہ اس حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں بھی ہیں لیکن ایک برطانوی جوڑے کے ہاتھوں سمندر سے ایسی چیز لگی جو نہ صرف اسامہ بن لادن سے مشابہ ہے بلکہ ایک نظر میں دیکھ کر اسی صورت کا گمان ہوتا ہے۔برطانیہ کے علاقے ایسٹ سسیکس میں 60سالہ خاتون ڈیبرا اولیور کو سمندر سے ایسی سی پی(سی شیل)ملی جو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے مشابہت رکھتی ہے۔ڈیبرا اپنے 62سالہ شوہر کے ساتھ 42ویں شادی کی سالگرہ منانے کیلئے ساحل سمندر ونچلیسا میں موجود تھیں جہاں انہیں پانی سے ایک چھوٹی سی پی ملی جسے وہ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ڈیبرا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ سی پی کو پانی میں جاتے دیکھا تو وہ تذبذب کا شکار ہوگئیں اور انہیں خیال ہوا کہ یہ کسی کی شکل سے ملتا ہے جس کیلئے انہوں نے سمندر میں تیرنا شروع کیا اور اسے پکڑنے کیلئے بھرپور کوشش کی۔ڈیبرا نے بتایا کہ آخر میں بہت کوششوں کے بعد جب میں نے شکل والی سی پی کو حاصل کرلیا تو اسے دیکھ کر میں بالکل چونک گئی تھی، میں نے اسے اپنے ہاتھ میں اٹھایا تو غور کیا کہ ایک پگڑی ہے، تاہم زیادہ غور کرنے پر سمجھ آیا کہ اس پر بنی شبیہ اسامہ بن لادن سے مماثلت رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے سی پی کو دیکھ کر اسامہ بن لادن کا نام لیا جب کہ دیگر لوگوں نے اس کی مشابہت ایران کے سابق سپریم لیڈر سے کی۔ڈیبرا نے بتایا کہ ان کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کو بھی سمندر برد کیا گیا تھا اور ہوبہو ان کی شکل والی سی پی بھی سمندر سے ملی ہے۔
 سی پی برآمد

مزید :

صفحہ اول -