وزیر اعظم کو مکمل اختیار،آغاز گھر سے کریں تو پتہ چلے

      وزیر اعظم کو مکمل اختیار،آغاز گھر سے کریں تو پتہ چلے

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے پانچ سو افراد تو کیا وزیراعظم کے پاس تو سب کو پکڑنے کا موقع ہے لیکن کیا وہ اپنے گھر اور پارٹی کے کرپٹ لوگوں کو پکڑواکر آغاز کرینگے کیونکہ جہاں انکے اپنے گھر اور پارٹی کی باری آتی ہے تو وہاں وہ کمپرومائزنگ کی سیاست شروع کردیتے ہیں ان کے وزیر صحت عامر کیانی پر کرپشن کے کیس بنے،کیاانہوں نے انکو پکڑوایا تو یقینی طور پرا سکا جواب آپکو نہ میں ہی ملے گااور وزیر اعظم کی مصلحت پسندی ہی سامنے آئیگی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا اس طرح کے بیانات وزیراعظم کی طرف سے ایک سیاسی شعبدہ بازیاں ہیں وہ جتنے مرضی بیانات دیدیں اس طرح سے نہ تو ملکی معاشی صورتحال میں کوئی بہتری آئیگی اور نہ ہی ان کی نام نہاد گڈ گورنینس میں کوئی بہتری آئیگی نہ ہی ایسے بیانات دیکر وہ سستی شہرت حاصل کر سکتے ہیں۔

نوید چودھری

مزید : صفحہ اول


loading...