وزیر اعظم سب کو جیل میں ڈال دیں پھر بھی ملک نہیں چلا سکتے

وزیر اعظم سب کو جیل میں ڈال دیں پھر بھی ملک نہیں چلا سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے وزیراعظم تو بہت پہلے یہ دعویٰ کر چکے ہیں انہوں نے پاکستان کے کرپٹ لو گو ں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے اگر انہوں نے ایسا کردیا ہے تو پھر ملکی حالات ٹھیک کیوں نہیں ہوئے اور ان کے بقول انہوں نے جو کرپٹ لوگ جیلوں میں بند کئے تھے ان سے جو انہوں نے لوٹی ہوئی دولت واپس لی ہے وہ کہاں گئی،وہ ساری کی ساری اپوزیشن اور اپنے مخالفین کو بھی جیلوں میں ڈال دیں تب بھی وہ ملک چلانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا جہاں تک وزیراعظم نے کسی موقع کی بات کی ہے تو جب سے یہ حکومت میں آئے ہیں تب سے انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ کیا کام کیا ہے وہ تو کسی بھی غیر ملکی دورے پر جاتے ہیں تو اپنے ہی ملک کی بدنامی والے بیانات دیتے ہیں۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -