عمران خان کا بیان درست مشکلات کی وجہ یہی کرپٹس ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے درست کہا اگر انہیں پانچ سو افراد کو پکڑنے کا موقع مل جائے تو اس سے یقینی طور پر ملکی حالات ٹھیک ہو جائیں گے وہ جب بھی کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ سب اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ان کیخلاف اکھٹے ہو جاتے ہیں ان لوگوں نے اس قدرکرپشن کی ہے اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی ہے کہ جس کی وجہ سے ابھی تک بھی پی ٹی آئی کو حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا باریاں لگا کر حکومت کرنیوالی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملکی خزانے اور معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ان کو جب بھی نیب پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ کرپٹ لوگ وزیراعظم کیخلاف بیان بازی شروع کردیتے ہیں لیکن یہ جتنا مرضی شور شرابا کر لیں انکو حساب دینا ہی پڑے گا۔
حلیم عادل شیخ