وزیر اعظم کا بیان اپنی ناکامی پر غفت مٹانے کے سواء کچھ نہیں
اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو وزیراعظم اس کو پکڑ لیں ایسا کرنے سے ان کو کس نے روکا ہے لیکن کیا وہ اپنی جماعت کے کچھ وفاقی و صوبائی وزراء اور کچھ پارٹی عہدیدار جن کے کیسز ابھی تک نیب میں زیر تفتیش ہیں ان کو بھی اپنے ہاتھوں سے پکڑوائیں گے اگر وہ ایسا کریں گے تو تب ہی ملکی معاشی صورتحال بھی بہتر ہو گی اور ملک کی حالت بھی ٹھیک ہو جائیگی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا در حقیقت وزیرا عظم عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے الیکشن کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے اس میں سے انہوں نے ابھی تک کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اسلئے وہ اپنی خفت کو مٹانے کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
غلام بلور