عمران خان نے ایسا بیان دے کر اپنی بے بسی ظاہر کر دی

عمران خان نے ایسا بیان دے کر اپنی بے بسی ظاہر کر دی

  



چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لگا کر عوامی ووٹوں سے اقتدار میں آئی مگر حکومت میں آنے کے بعد ان کا نعرہ صرف کاغذی نوعیت کا ایک نعرہ ہی ثابت ہوا ہے اس طرح کا بیان دیکر وزیراعظم نے اپنی بے بسی ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حاکم وقت کو احتساب کا آغا ز اپنے آپ سے شروع کرنا ہوتا ہے پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں جب تک آپ ان کو کٹہرے میں نہیں لائیں گے تب تک احتساب زبانی جمع خرچ کہلائے گا،احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، احتساب اور انتقام کا فرق بھی عوام کو نظر آنا چاہئے۔

جواد احمد

مزید : صفحہ اول


loading...