وزیراعلیٰ سندھ سے کویت کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

  وزیراعلیٰ سندھ سے کویت کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعرات کوکویت کے نئے قونصل جنرل سلیم وائی ایف ایس اے الحمدان (Mr Salem YFSA Al- Hamdan Holmboe) نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، دو طرفہ کاروبار کو فروغ دینے پراتفاق کیاگیا۔ وزیراعلی سندھ نے نئے قونصل جنرل کو کراچی آنے پر خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کویت اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں۔کویت کی کمپنیز سندھ میں سرمایہ کاری میں آگے آرہی ہیں۔کویت کی کمپنیز کی سندھ میں سرمایہ کاری کا نیا باب کھل رہا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ کچرے سے توانائی کے پروجیکٹ میں کویت کی کمپنی آگے آرہی ہے

مزید : صفحہ اول


loading...