شیل نے ایلومینیم سے تیار کردہ ٹینک لاریاں متعارف کرا دیں
کراچی (پ ر) شیل پاکستان لمٹیڈ انڈسٹری میں معیارات کو بہتر بنانے، بالخصوص پاکستان میں،انرجی انڈسٹری میں جدت متعارف کرانے اور بنچ مارک قائم کرنے کے لیے وقف ہے۔شیل پاکستان نے حال ہی میں، ایندھن کی تقسیم کے لیے مخصوص اپنے فلیٹ میں ایلو مینیم سے تیار کردہ ٹینک لاریاں متعارف کرائی ہیں جن سے شیل کے کسٹمرز تک روڈ نیٹ ورک بھی بہتر ہو گا۔ایلومینیم سے تیار کردہ اِن نئی ٹینک لاریوں سے زیادہ بڑی مقدار میں پروڈکٹ کی ترسیل ممکن ہو سکے گی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ایکسل لوڈ کے لیے مقرر کردہ پیرا میٹرز کی بنیاد پر، اسٹیل سے تیار کردہ ٹینک لاریوں کے مقابلے میں زیادہ بہترکارکردگی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔نئی ٹینک لاریوں سے انڈسٹری، ماحول ا ور مجموعی طور پر ملک کو متعدد دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے۔اس سے قبل زیر استعمال اسٹیل کی ٹینک لاریوں کے مقابلے میں، ایلومینیم سے تیار کردہ ٹینک لاریاں کم وزن ہوتی ہیں جو پاکستانی سڑکوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ اس میٹریل میں زنگ نہیں لگتا ہے اور اسٹیٹک چارج (static charge) بھی نھیں بنتا ہے اور اس طرح تحفظ اورسلامتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ایلومینیم سے تیار کردہ ٹینک لاریوں پر دیکھ بھال کے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں اور فیول اکنامی میں اضافہ ہوتا ہے اور ماحول بھی کم متاثر ہوتا ہے۔ایلومینیم سے تیار کردہ نئی ٹینک لاریوں کا افتتاح وفاقی وزیر بحری اْمور، علی زیدی نے کیا۔