شہزاد اکبرشہباز شریف کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کے منتظر

شہزاد اکبرشہباز شریف کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کے منتظر

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی جانب سے برطانیہ کی عدالتوں میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا انتظار کر رہا ہوں، شہباز شریف نے مجھے سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا شہباز شر یف نے سابق صدر آصف زرداری کو بھی سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی لیکن کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آیا جبکہ کئی ماہ گزر گئے صدر مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک میرے خلاف برطانوی عدالتوں میں ہرجانے و ہتک عزت کا دعویٰ دائر نہیں کیا جس کا مطلب واضح ہے کہ ان کیخلاف ڈیلی میل میں جو خبر شائع ہوئی تھی وہ درست اور حقائق پر مبنی ہے۔

شہزاد اکبر منتظر

مزید : صفحہ اول


loading...