نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا بڑا جہاد ہے، مولانا عبدالغفور حیدری 

  نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا بڑا جہاد ہے، مولانا عبدالغفور حیدری 

  



 تحت بھائی (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجناجہا د ہے۔ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔حکومت نے کشمیر کو بیج کر سی پیک کو رول بیک کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 27اکتوبر کو پاکستان کو غیروں کے چنگل سے ہمیشہ کے لئے آزاد کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،مولانا قیصرالدین،ضلع کونسل کے سابق رکن شفیق احمد اور جواد بابا شامل تھے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ آئین اور دستور کی حفاظت کے لئے آزادی مار چ کررہے ہیں۔مارچ پرامن ہو گا لیکن اگر حکومت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پھر حالات خراب ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہاکہ اگر مارچ سے پہلے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو یہ حکومت کی حماقت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد کی طرف پرامن مارچ کررہے ہیں اور اس مارچ کی بدولت حکومت کو چلتا کریں گے۔

مزید : صفحہ اول