چودھری شوگر ملز کیس، نیب کو جیل میں نواز شریف سے تفتیش کی اجازت

چودھری شوگر ملز کیس، نیب کو جیل میں نواز شریف سے تفتیش کی اجازت

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔نیب کی جانب سے پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ نیب کو چودھری شوگر ملز کیس میں ان سے تفتیش کرنی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے میاں نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے، لہذا عدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔خیال رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

چودھری شوگر ملز کیس

مزید : صفحہ اول


loading...