‘نوازشریف ڈیل پر رضامند تھے لیکن مریم نے انکار کردیا اور اتنی بلند آواز میں گفتگو کی کہ ۔ ۔ ۔" سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

‘نوازشریف ڈیل پر رضامند تھے لیکن مریم نے انکار کردیا اور اتنی بلند آواز میں ...
‘نوازشریف ڈیل پر رضامند تھے لیکن مریم نے انکار کردیا اور اتنی بلند آواز میں گفتگو کی کہ ۔ ۔ ۔

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف حکومت کیساتھ ڈیل کرنے پر رضامند تھے لیکن پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے انکار کردیا اور  اتنی بلند آواز میں گفتگو کی کہ جیل انتظامیہ اکھٹی ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عارف حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے والد کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ والدہ نے آپ کو مجھے پارٹی کی سربراہی سونپی ہے شہباز شریف سربراہ نہیں ہو سکتے، حسن، حسین اور مریم نواز پیسہ واپس کرنے پر رضا مند نہیں جب کہ تہمینہ دولتانہ نے بھی خاندانی تعلقات میں ثالثی کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ نواز شہباز ملاقات میں سابق وزیراعظم کو نتائج سے آگاہ کیا تھا لیکن نوازشریف بیٹی کے سامنے ہار گئے۔

مزید : قومی


loading...