مولانا فضل الرحمان کا مارچ، وزیراعظم نے کیا رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی ؟ وفاقی وزیر نے واضح اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ 27 اکتوبر سے تبدیل کرتے ہوئے 31 اکتوبر کر دی ہے اور اب اس معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نور الحق قادری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیاہے اور نہ ہی وزیراعظم نے ان سے رابطے کیلئے کوئی کمیٹی قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے ابھی کوئی حکمت عملی بھی طے نہیں کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے جیل میں سے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھ کر آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ پیپلزپارٹی بھی شمولیت کا اعلان کر چکی ہے ۔