” شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور ۔۔“ نوازشریف نے پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر بیان جاری کر دیا

” شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور ۔۔“ نوازشریف نے پہلی مرتبہ ...
” شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور ۔۔“ نوازشریف نے پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر بیان جاری کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر پہلی مرتبہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم مولانا کے دھرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ہے تاہم عدالت آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے نوازشریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں ، مولانا نے الیکشن کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا کہا ، مولانا فضل الرحمان کی بات کو رد کرنا غلط تھا ، مولانا کی بات میں وزن ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے ، مولانا کے دھرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔

مزید : قومی