پیپلزپارٹی نے بھی اپنا راستہ چن لیا، ایسا اعلان کہ مولانا فضل الرحمان بھی دم بخود رہ جائیں گے

پیپلزپارٹی نے بھی اپنا راستہ چن لیا، ایسا اعلان کہ مولانا فضل الرحمان بھی دم ...
پیپلزپارٹی نے بھی اپنا راستہ چن لیا، ایسا اعلان کہ مولانا فضل الرحمان بھی دم بخود رہ جائیں گے

  



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسے سے ملک گیر جلسے جلوسوں کا آغاز کریں گے ،اس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 26 اکتوبر کو سندھ پنجاب کے بارڈر کشمور کے مقام پر احتجاجی جلسہ کریں گے۔

دنیانیوز کے مطابق سندھ کے بعد بلاول کی احتجاجی تحریک کا اگلا قدم جنوبی پنجاب ہوگا، وہ وہاں کے مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب میں داخل ہوں گے۔وسطی پنجاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین خیبر پختونخوا جائیں گے جبکہ 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منائیں گے۔

مزید : سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی