فیس بک پر رابطہ ، 6 ماہ کی دوستی اور پھر پیار ہوگیا، ایک اور غیرملکی خاتون پاکستان پہنچ آئی

فیس بک پر رابطہ ، 6 ماہ کی دوستی اور پھر پیار ہوگیا، ایک اور غیرملکی خاتون ...
فیس بک پر رابطہ ، 6 ماہ کی دوستی اور پھر پیار ہوگیا، ایک اور غیرملکی خاتون پاکستان پہنچ آئی

  



سیالکوٹ(ویب ڈیسک) نوجوان سے فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، جاپانی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق جاپان کی رہائشی سنیتا کی 6 ماہ قبل ڈسکہ کے نواحی گاؤں گلوٹیاں کے رہائشی سفیان علی ڈھلوں سے دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی اور وہ شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔گزشتہ روز علامہ پروفیسر محمد حسین آزاد نے سنیتا کو کلمہ پڑھایا اور اس کا نیا نام عائشہ رکھا اور بعد میں موضع گلوٹیاں کے سفیان علی ڈھلوں سے نکاح کروایا۔سفیان علی ڈھلوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری دوستی فیس بک پر 6 ماہ سے چل رہی تھی۔ مجھے آج جاپانی لڑکی کیساتھ شادی کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے۔جاپانی لڑکی نے بتایا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور اسلام ایک سچا مذہب ہے جو ساری دنیا کیلئے امن، محبت، تحفظ اور سلامتی کی یقین دہانی کراتا ہے۔ میں اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی ہوں۔ اس تقریب میں شامل ہونیوالے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ


loading...