ویوو نے پاکستان میں دنیا کا پہلا 32 میگا پکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ والا V17 پروسمارٹ فون متعارف کروادیا

ویوو نے پاکستان میں دنیا کا پہلا 32 میگا پکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ والا V17 ...
ویوو نے پاکستان میں دنیا کا پہلا 32 میگا پکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ والا V17 پروسمارٹ فون متعارف کروادیا

  



لاہور (پروموشنل ریلیز) ویوو نے  اپنے نئے سمارٹ فون وی 17 پرو  کی رونمائی کی جس کی تقریب میں ویوو کے پہلے پاکستانی برانڈ ایمبیسڈر فہد مصطفی سمیت دیگر فنکاروں، فیشن سے وابستہ افراد، ٹیکنالوجی کے شوقین اور ویوو کے بزنس پارٹنرز نے شرکت کی۔ویوو وی 17 پرو انڈسٹری کا پہلا فون ہے جس میں 32 میگاپکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ لگایا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی ساتھ اس میں سپر ایمولڈ فل ویوو ڈسپلے اور پشت پر 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ نصب ہے، جس میں موجود 4 کیمرہ ہر طرح کے حالات میں بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ "ہمارا نیا سمارٹ فون ویوو وی 17 پرو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ویوو نے ہمیشہ صارفین کے لیے جدت اور بہترین کوالٹی پر زور دیا ہے۔ وی سیریز کا یہ نیا فون پاپ اپ کیمرہ کے رجحان کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک کی بجائے دو سیلفی کیمرے مہیا کرتا ہے۔ اپنے بہترین ڈیزائن اور اعلی پرفارمنس کی بدولت وی 17پرو، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ویوو کو مزید کامیابی دے گا۔ "

ویوو کا یہ نیا فون دو رنگوں کرسٹل بلیک اور کرسٹل سکائی میں پیش کیا جارہا ہے اور فون کو آگے اور پیچھے دونوں جانب سکریچ سے محفوظ شیشے سے بنایا گیا ہے۔ فون میں بہترین کیمروں کے ساتھ ساتھ ویوو کا جدید ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر بھی نصب ہے۔ جبکہ اس کا تیز رفتار پراسیسر اور 8 گیگا بائیٹ کی بڑی ریم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گیمز کے شوقین افراد کو بہترین پرفارنس فراہم کی جائے۔ فون میں جدید ٹائپ سی یو ایس بی کے ساتھ 4100 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری اور تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

قیمت اور دستیابی

ویوو کا یہ نیا سمارٹ فون ابھی پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ 12 اکتوبر سے مارکیٹ میں اسکی فروخت شروع کی جائے گی۔ فون کی قیمت 66,999 روپے رکھی گئی ہے اور یہ فون ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیا وی 17 پرو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور زونگ کے صارفین کو فون کے ساتھ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔صارفین یہ نیا فون پاکستان بھر میں اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں، یا پھر ویوو کے daraz پر آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اسکی خریداری کی جاسکتی ہے۔

ویوو کے بارے میں 

ویوو لیڈنگ ٹیکنالوجی ہے جو سمارٹ موبائل کی پراڈکٹس، سروسز میں ٹرینڈ سیٹنگ اور ایک قابل بھروسہ موبائل انٹرنیٹ ایکو سسٹم  بنانے کیلئے پرعزم ہے ، اب بھی ریسرچ آپریشنز کا ایک نیٹ ورک چلارہی ہے اور سین ڈیاگو، ژینزین، ننجنگ،  بیجنگ ، ہنگزہو اور تائیپی سمیت مختلف مقامات پر موجود یہ سنٹرز 5G ٹیکنالوجی ، AI موبائل فوٹوگرافی اور نیکسٹ جنریشن سمارٹ فون ڈیزائنز سمیت صارفین کی ضروریات کو جدت دینے پر توجہ مرکوز  کیےہوئے ہیں، ویویو نے چین ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت پوری دنیا میں اپنے پانچ پروڈکشن یونٹ قائم کررکھے ہیں اور اس کے دو سو ملین سے زائد صارفین موبائل پراڈکٹس اور سروسز سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

press@vivo.pk / +924235771471

V17 پرو کی سپیسفکیشنز

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /اہم خبریں