وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آبادبلالیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آبادبلالیا
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آبادبلالیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج اسلام آباد بلالیا،وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان شام کو ملاقات ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادی مارچ اور پنجاب حکومت کی حکمت عملی زیرغور آنے کا امکان ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار آزادی مارچ سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لیں گے ،پنجاب میں ڈاکٹرزکی ہڑتال سے متعلق بھی وزیراعلیٰ وزیراعظم سے مشاورت کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب جمعہ کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...