بیوی کے قاتل نے ساس اور سسر کو بھی قتل کردیا

بیوی کے قاتل نے ساس اور سسر کو بھی قتل کردیا
بیوی کے قاتل نے ساس اور سسر کو بھی قتل کردیا

  



گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے ساس اور سسر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق درویش پورہ میں ارشد نامی ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ساس اور سسر کو قتل کر دیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے پانچ سال قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کر دیا تھا، مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پر ملزم جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کامقتولین سے جائیداد کا تنازع تھا، سی پی او گوجرانوالہ نے واقعے کانوٹس لے لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ