مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے، شاہ نواز رانجھا

مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے، شاہ نواز رانجھا
مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے، شاہ نواز رانجھا

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے جس کے کارکن نظریہ پاکستان کے حامی اور اپنے محبوب لیڈر محمد نواز شریف کے وفادار ہیں۔ ہر لیگی کارکن مسلم لیگ ن اور پاکستان سے نظریاتی وابستگی رکھتا ہے۔ تمام لیگی اپنی پارٹی اور پاکستان کے وفادار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن العین کے زیر اہتمام ہونے والے ایک عشائیہ میں کیا گیا۔

عشائیہ کا احتمام پی ایم ایل این یو ای کے نائب صدر راجہ خالد محمود اوران کے ساتھیوں نے کیا تھا جس میں پی ایم ایل این کی سنٹرل ایگزیکٹو کمٹی کے ممبر شاہ نواز رانجھا نے شرکت کی اور پی ایم ایل این کے عہدیداران اور ورکرز کے ساتھ مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔ عشائیہ کی اس تقریب میں پی ایم ایل این یو اے ای کے نائب صدر مختار قریشی اور دیگر کارکنان و عہدیداران رانا محمد یوسف خان۔ ملک اظہر، محمد سعید فضل،رانا محمد عرفان، میاں محمد اصغر محمد آصف، ملک رشید احمد، ظہیر احمد کشمیری، ذوالفقار خان، محمد قاسم میر اور ملک جمیل اعوان کے علاوہ دیگر مقصد و لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پی ایم ایل این کے متذکرہ عہدیداران نے شاہ نواز رانجھا سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا اور پی ایم ایل این اور سیز کے بارے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ پی ایم ایل این کے قائد محمدنواز شریف جیل میں ہیں لیکن وہ کسی ایسی بات پر سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جس سے ملک اور پارٹی کا وقار داﺅ پر لگے وہ مصمم ارادہ کے ساتھ اپنے نظریات پر ڈٹے ہوئے ہیں جس میں پاکستان اور پاکستانیوں کی بھلائی ہے۔ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پی ایم ایل این کا ہر کارکن اپنے لیڈران کا وفادار رہے گا اور استحکام پاکستان کے لئے اپنے حصے کا فرض نبھاتا رہے گا۔ تقریب کے آخر میں محمدنوار شریف کی صحت اور رہائی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : عرب دنیا