پاکستان پوسٹ کے نئے پروگرام کا آغاز، 35 ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان ، بے روزگاروں کیلئے خوشخبری آگئی

پاکستان پوسٹ کے نئے پروگرام کا آغاز، 35 ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان ، ...
پاکستان پوسٹ کے نئے پروگرام کا آغاز، 35 ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان ، بے روزگاروں کیلئے خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر مراد سعیدنے کہا ہے کہ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرن شپ کر سکیں گے۔ نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا۔پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرن شپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔