ایل این جی کیس،شاہدخاقان عباسی کے 3 بیٹوں کانیب میں بیان قلمبند

ایل این جی کیس،شاہدخاقان عباسی کے 3 بیٹوں کانیب میں بیان قلمبند
ایل این جی کیس،شاہدخاقان عباسی کے 3 بیٹوں کانیب میں بیان قلمبند

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں نے ایل این جی کیس میں نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تینوں بیٹے عبداللہ، حیدراور نادرشاہد نیب راولپنڈی آفس پیش ہوئے،شاہدخاقان عباسی کے بیٹوں نے ایل این جی کیس میں بیان ریکارڈکرا دیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں کے ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے سے متعلق بیان ریکارڈکئے گئے ،سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے بیان میں کہا ہے کہ ایل این جی کیس سے متعلق انہیں کچھ معلوم نہیں،نیب کے سوال” والدکے کاروباری معاملات سے متعلق بیان ریکارڈکرائیں“کے جواب میں انہوں نے کہا کہ والدکے کاروباری معاملات کاعلم نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...