دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مند ہو گیا،چیئرمین ایف بی آرکا ٹوئٹ

دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مند ہو ...
دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مند ہو گیا،چیئرمین ایف بی آرکا ٹوئٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مندہو گیا۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مندہو گیا۔شبرزیدی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی جائیدادپرمعلومات کے تبادلے کےلئے اجلاس ہوئے،اجلاس 9اور10اکتوبر کو دبئی میں ہوئے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہناتھا کہ دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ اورایف بی آر حکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیداد پر فوری معلومات دے گا،انہوں نے کہا کہ اقامہ کا غلط استعمال کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد