ترک حملے کے بعد شمالی شام میں شدید لڑائی، متعدد ہلاک، ہزاروں بے گھر

ترک حملے کے بعد شمالی شام میں شدید لڑائی، متعدد ہلاک، ہزاروں بے گھر
ترک حملے کے بعد شمالی شام میں شدید لڑائی، متعدد ہلاک، ہزاروں بے گھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (نیوزڈیسک ) ترکی کی جانب سے شمالی شام کے علاقوں میں کرد علاقوں پر بمباری اور گولہ بار ی کا سلسلہ جاری ہے،181 کرد ٹھکانوں پر حملوں میں 16 افراد کے ہلاک جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر کردوں نے بھی ترک سرحدی علاقوں پر مارٹر حملے کیے ہیںجس میں 6 افراد کے ہلاک اور 65کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک فوجوں نے دوسرے دن بھی شمالی شام میںکردوں کے کنٹرول علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے کئی اہداف پر کنٹرول کر لیا ہے۔ مرکزی سرحدی علاقے سے شدید لڑائی اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی خبریں ہیں۔اطلاعات کے مطابق دسیوں ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر جا رہے ہیں۔