بارڈر ملٹری پولیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کی پروموشن، معاملہ عدالت پہنچ گیا

بارڈر ملٹری پولیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کی پروموشن، معاملہ عدالت ...
بارڈر ملٹری پولیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کی پروموشن، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  



ملتان (ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس رسال حسن سید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کو بطور رسالدار ترقی دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے دیگر بنچ میں سماعت کیلئے سینئر جج کو بھجوا دی۔ فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیر احمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جمعدار عمر بزدار کو ترقی دلانے کے لئے بارڈر ملٹری پولیس رسالدار کی دو اسامیاں پیدا کیں۔ اور ان کیلئے تعلیمی قابلیت کی شرط کو بھی نرم کردیا گیا۔ جبکہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اداروں کے کیسز پر غور کیا جانا چاہئےاور جو اس ترقی کا مستحق ہو اسے بطور رسالدار ترقی دے دی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...