سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد مصباح الحق نے اہم فیصلہ کر لیا

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد مصباح الحق نے اہم فیصلہ کر لیا
سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد مصباح الحق نے اہم فیصلہ کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فیصل آباد میں شیڈول قومی ٹی20 کپ سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ ایسوسی ایشنز ٹیموں کے کوچز کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کلین سوئپ کی خفت کا شکار ہوئی جبکہ دہری ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے والے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر اس سکواڈ کا انتخاب کیا تھا، پی سی بی نے روایتی سلیکشن کمیٹی کو ختم کرتے ہوئے 6ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کوچز کوانکا معاون مقرر کیا ہے، مصباح نے کمیٹی کا اجلاس فیصل آباد میں طلب کرلیا جو آئندہ 2 سے 3 روز میں ہورہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد فیصل آباد میں شیڈول قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے، آئی لینڈرز کے ساتھ میچز میں جو مسائل نظر آئے ہمیں ان کا حل تلاش کرنا ہے، جن پوزیشنز پر خلا دیکھا گیا ان کو پر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں خاص طور پر نئے ٹیلنٹ کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ خود کو قومی ٹیم کا اہل ثابت کریں،امید ہے کہ قومی ٹورنامنٹ سے اچھے کھلاڑیوں کی کھیپ سامنے آئے گی۔

مزید : کھیل


loading...