آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستانیوں کیلئے حیران کن طور پر خوشخبری آ گئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش کے باوجود بھی 274 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر برجمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ گلین میکس ویل دوسرے، کولن منرو تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، حضرت اللہ پانچویں، آرکی شارٹ چھٹے، ایلکس ہیلز ساتویں، روہت شرما آٹھویں، لوکیش راہول نوویں اور ویرات کوہلی دسویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی پہلے نمبر پر اجا رہ داری برقرار ہے جبکہ عماد وسیم دوسرے، عادل راشد تیسرے، شاداب خان چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، اینڈل فیلوک وائیو ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، مجیب الرحمان نوویں اور ایش سودھی دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل سرفہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، محمود اللہ پانچویں، سین ولیمز چھٹے، کیوین اوبرائن ساتویں، پال سٹرلنگ آٹھویں، جے پی ڈومنی نوویں اور تھیسارا پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔