پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے جلسے پر ڈینگی مچھر چھوڑنے کی تیاری کر لی ؟ انتہائی پریشان کن دعویٰ سامنے آ گیا

پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے جلسے پر ڈینگی مچھر چھوڑنے کی تیاری کر لی ...
پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے جلسے پر ڈینگی مچھر چھوڑنے کی تیاری کر لی ؟ انتہائی پریشان کن دعویٰ سامنے آ گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 27 سے 31 اکتوبر کر دی ہے اور پیپلز پارٹی کے علاوہ نوازشریف بھی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں تاہم کچھ دن قبل پی پی رہنما نبیل گبول کی جانب سے مارچ سے متعلق کیا جانے والا ٹویٹ ایک مرتبہ پھر سے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پانچ اکتوبر کو ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ” سیاست پی کے “ کو مینشن کیا اور کہا کہ ”پنجاب حکومت نے اپنی تمام ضلعی حکومتوں کو ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی مچھر اکھٹے کرنے کی ہدایت کر دی ہے جو کہ حزب اختلاف کے 27 اکتوبر کے مارچ پر استعمال کیے جائیں گے تاہم پیپلز پارٹی کی شمولیت کا فیصلہ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔“

نبیل گبول نے اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے لوگوں کو بھی اس سے بچنے کیلئے جالیاں جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں جے یو آئی ایف کے کارکنان حکومتی رکاوٹوں کے پیش نظر کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کو عبور کرنے کی مشق کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...