” ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے میں آج ۔۔۔“ نوازشریف نے احتساب عدالت سے جاتے ہوئے کیا کہا ؟ جانئے

” ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے میں آج ۔۔۔“ نوازشریف نے احتساب عدالت سے ...
” ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے میں آج ۔۔۔“ نوازشریف نے احتساب عدالت سے جاتے ہوئے کیا کہا ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے اور 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے نیب اہلکاروں کے ساتھ جاتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا اور سوالا ت کر نا شروع کر دیئے جس پر انہوں نے چند لمحے رک کر سوالات کے جوابات دیئے اور اپنے خیالات کا غیر رسمی انداز میں اظہار کیا ۔نوازشریف نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اور اب بھی ہوں ، پاکستانیوں کے حقوق کیلئے ووٹ کو عزت دینا ہوگی ، دنیا میں عزت کمانے کیلئے ووٹ کو عزت دینا ہوگی ، ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی وجہ سے میں آ ج اس جگہ پر ہوں ۔

مزید : قومی


loading...