شیہان جے سوریا نے پاکستان کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے ایسی چیز پہن لی کہ پاکستانی خوشی سے سرشار ہو گئے

شیہان جے سوریا نے پاکستان کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے ایسی چیز پہن لی کہ ...
شیہان جے سوریا نے پاکستان کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے ایسی چیز پہن لی کہ پاکستانی خوشی سے سرشار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے ورلڈکپ 1992ءکی فاتح ٹیم کی شرٹ زیب تن کرکے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شیہان نے مہمان نوازی، فول پروف سیکیورٹی اور شاندار ماحول پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شیہان نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کیلئے آئیں گی۔
دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی ہے۔ ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں قذافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوئی۔

مزید :

کھیل -