شمالی شام میں ترک فوج کا 11دیہات پر قبضہ، لوگوں کی نقل مکانی شروع
دمشق (ویب ڈیسک) ترک افواج کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد شمالی شام میں لوگوں نے محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے انسانی حقوق کے مطابق گذشتہ دو دنوں کے دوران 70ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ترکی کی افواج نی11دیہات پر قبضہ کرلیا ہے اور سرحدی قصبوں راس العین اور تل ابیض کو گھیرے میں لیا ہے،۔امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا نے ترکی کو سرحد پار سے حملہ کرنے کی موثر طور پر گرین لائٹ دی جس کے بارے میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد شام کی سرحد کے ساتھ 480 کلومیٹر ایک محفوظ زون بنانا ہے۔