ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ سیریز، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ سیریز، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی
ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ سیریز، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ٹیم کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز پاکستان میں کھیلنے کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں کھیلنے سے متعلق پیش رفت ہونے کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا 2 روزہ اجلاس کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان دبئی پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان اور سری لنکن بورڈ حکام کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے معاملے پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے سری لنکن بورڈ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں ٹیسٹ کی لاہور اور کراچی میں میزبانی کی پیشکش کررکھی ہے۔
سری لنکن بورڈ نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم بھجوانے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے تاہم ٹیسٹ ٹیم بھجوانے کے حوالے سے انہوں نے محتاط رویہ اپنا رکھا ہے اور ان کا موقف ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد اس معاملے پر مزید بات چیت ممکن ہوسکے گی، ذرائع کے مطابق دبئی میں دونوں بورڈز حکام اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید :

کھیل -