آئی جی سندھ کلیم امام کے اہل خانہ کے لو گ بھی کراچی میں لٹ گئے

آئی جی سندھ کلیم امام کے اہل خانہ کے لو گ بھی کراچی میں لٹ گئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر میںسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے آئی جی سندھ کلیم امام کے عزیز و اقارب بھی نہ بچ سکے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے بتایا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی مثبت حکمت عملی اور لائحہ عمل سے شہر میں بڑے جرائم پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے جب کہ انسداد اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بھی پولیس شب وروز مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کی کئی دوسری وجوہات بھی ہیں جنہیں باقاعدہ ایڈریس کرکے ختم کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...