فواد عالم کی قسمت بھی کھل گئی مگر کیسے؟ ایسی خبر آ گئی کہ شائقین کرکٹ یقین نہ کر پائیں

فواد عالم کی قسمت بھی کھل گئی مگر کیسے؟ ایسی خبر آ گئی کہ شائقین کرکٹ یقین نہ ...
فواد عالم کی قسمت بھی کھل گئی مگر کیسے؟ ایسی خبر آ گئی کہ شائقین کرکٹ یقین نہ کر پائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) طویل عرصے سے پاکستانی کرکٹ سے باہر رہنے والے فواد عالم ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ریڈار پر آ گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ان کی فٹنس اور کارکردگی کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے سندھ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اعظم خان سے فواد عالم کے بارے میں بات چیت کی جس کے بعد ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ انہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان عنقریب شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شامل کرلیا جائے گا کیونکہ اس سیریز کیلئے تاحال پاکستانی سکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے پانچ اننگز میں 160 رنز سکور کئے جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔ کراچی میں پیدا ہونے والے فواد عالم نے 2009ءمیں سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 168 رنز سکور کئے تھے جبکہ انہوں نے پاکستان کی طرف سے اپنا آخری ون ڈے 2015ءمیں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی جس کا دوسرا اور اور آخری ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -