ضلع عمر کوٹ میں 400 سکولوں کی عمارات کی مرمت کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان میمن

ضلع عمر کوٹ میں 400 سکولوں کی عمارات کی مرمت کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: ...
ضلع عمر کوٹ میں 400 سکولوں کی عمارات کی مرمت کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان میمن

  



عمرکو ٹ ( سید ریحان  شبیر)  ضلع عمرکوٹ میں 400 زبوں حال سکولوں کی عمارات کی مرمت کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور محکمہ تعلیم ضلع عمرکوٹ میں 71 پرائمری اور 18 سکینڈری اسکولوں کے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ڈی آر او سی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی او پرائمری اور ڈی او سکینڈری کو سختی سے ہدایت کی کہ آپ اور چیف مانیٹرنگ آفسران کے رابطوں میں فقدان ہے اور آپ لوگ ہر پندرہ روز بعد کوآڈینیشن کی میٹنگ طلب کرکے اسکولوں اور اساتذہ کے معاملات کو بہتر کیا جا ئے اور اساتذہ کی بائیو میٹرک کی تبدیلی کے نظام میں آنے والی رکاؤٹوں کو ترجیحاتی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں، انہوں نے سی ایم او اشرف انصاری کو ہدایت کی کہ جن اساتذہ کی بدلی یا مقرری کی ہے ان کی جلدبائیو میٹرک تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کئے جائیں اور بائیو میٹرک کی تبدیلی کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کیا جائے تاکہ اساتذہ کے لیے آسانی پیدا ہو، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام آفسران کی یہ اولین زمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے بہتر اقدامات کرئیں اور جو بھی 222 اسکول بند کرنے کے قابل ہیں انہیں فوری طور پر سسٹم سے فارغ کئے جائیں، اس موقع پر ایجوکیشن ورکس کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ جن اسکولوں میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں وہاں پینے کے پانی کی کمی، بجلی، واش روم اور فرنیچر کی کمی ہے ان کے اعداد شمار حکومت سندھ کو بھیجیں جائیں، اس موقع پر لوکل سپورٹ یونٹ کے ضلع کوآرڈینٹر لقمان نوہڑی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹوٹل 2745 اسکول چل رہے ہیں جن میں 137871 طالب علموں کی انرولمینٹ ہے اور 15مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ کچھ پرائمری اسکولوں کو ماڈل اسکول بنا کر 134 یونٹ قائم کئے گے ہیں جہاں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ 426 اسکول بند پڑے تھے جس میں 175اسکولوں کو دوبارہ کھولے گے ہیں اور اگست 2019 کے مہینے میں 394  اساتذہ غیر حاضر ہوئے ہیں جن کو شوکاز نوٹس جاری کئے گے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں کچھ نئے اساتذہ مقرر کئے گے ہیں جن میں 127 اساتذہ جونئیر الیمنٹری اسکول ٹیچر کے آفر آڈر بھی دئے گے ہیں، اس موقع پر چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، اکاؤنٹ آفسر، تمام ٹی اوز اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...