نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ، معاہدہ طے پا گیا

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ...
نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ، معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے پاکستان میں فورتھ انڈسٹریل ریولویشن کو پرموٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک معاہدہ بھی طے پا گیا۔فورتھ انڈسٹریل ریو لوشن کا انعقاد لاہور میں کیا جا رہا ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ،نیشنل سائبر سیکیورٹی اور دس ہزار سے زائد طلبا کی سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ دی جا ئے گی ۔

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے درمیان جمعرات 10 اکتوبر کو معاہدہ ہوا ہے  جس کے تحت این سی بی اے اینڈ ای میں طلبا کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی،اس تعلیم میں ڈویلپمنٹ سٹیک فل اینڈ سیکیورٹی ،سائبر نیشنل انٹیلی جنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز شامل ہیں جو موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔سی این بی سی کے ریکٹر ڈاکٹر اعجاز قریشی ڈاکٹر صغیر اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر عمر فیاض نے معاہدے پر دستخط کئے.اس موقع پر  ڈائریکٹر  کیریئر ڈیویلپمنٹ ارم صبا این سی بی اے بھی مو جود تھیں۔