”پی سی بی کو اس مقصد کیلئے بھی کوچ ڈھونڈنا چاہئے“ رمیز راجہ نے بہترین مشورہ دیدیا

”پی سی بی کو اس مقصد کیلئے بھی کوچ ڈھونڈنا چاہئے“ رمیز راجہ نے بہترین مشورہ ...
”پی سی بی کو اس مقصد کیلئے بھی کوچ ڈھونڈنا چاہئے“ رمیز راجہ نے بہترین مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلئے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے جبکہ بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں اس لئے ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 چھکے شامل تھے۔

مزید :

کھیل -