نیا پاکستان منصوبہ: درخواست جمع کرانے آخری تاریخ قریب آگئی

نیا پاکستان منصوبہ: درخواست جمع کرانے آخری تاریخ قریب آگئی
نیا پاکستان منصوبہ: درخواست جمع کرانے آخری تاریخ قریب آگئی

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیا پاکستان منصوبے کے تحت گھر کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2019 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جولائی 2019 میں یہ منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت متوسط اور غریب خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔گھر کے حصول کیلئے درخواست فارم نادار کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں جن کی فیس مبلغ250 روپے ہے۔خاندان کا صرف ایک فرد ہی گھر کیلئے درخواست جمع کرا سکتا ہے اور ایک شناختی کارڈ پر دو درخواستیں جمع نہیں ہوں گی۔چار ماہ کے دوران گیارہ لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

نادرا کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی قرعہ اندازی میں صرف پہلے مرحلےاور حالیہ آن لائن رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزاروں کو ہی شامل کیا جائے گا، اس مقصد کے لئے نئے فارم کا اجراء یا دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ملک بھرکے 7500 ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے،رجسٹریشن فیس نادرا ای سہولت، جازکیش اور ایزی پیسہ سے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔

مزید : رئیل سٹیٹ /علاقائی /اسلام آباد


loading...