دوران پرواز خاتون کی شرمناک حرکتوں نے فضائی عملے کو تگنی کا ناچ نچادیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے فضائی سفر کے دوران وہ اودھم مچایا اور ایسی شرمناک حرکات کیں کہ پائلٹ جہاز کا رخ موڑ کر ایک سے دوسرے ملک لیجانے پر مجبور ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پرواز برطانوی شہر مانچسٹر سے سین کے ایک جزیرے پر جا رہی تھی تاہم راستے میں شراب کے نشے میں دھت نتاشا ایلن نامی خاتون نے ہلڑ بازی شروع کر دی اور اپنا لباس اتار کر برہنہ ہو گئی۔ اس نے جہاز کے عملے کو دھکے دے کر ایک طرف کیا اور کیبن میں گھس گئی۔
نتاشا نے دو گھنٹے تک جہاز میں برہنہ حالت میں اودھم مچایا اور جب پائلٹ نے صورتحال کسی طورقابو میں نہ آتے دیکھی تو جہاز کا رخ موڑ کر اسے پرتگال لے گیا اور وہاں اتار دیا۔ ایلن کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور واپس برطانیہ بھیج دیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نتاشا کو 15ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔