نوجوان ماڈل کے بارے میں عدالت میں اس کے وکیل نے ایسی بات کہہ دی کہ کھڑے کھڑے ہی اس نے وکیل کو فارغ کردیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میں ایک نوجوان ماڈل کے بارے میں عدالت میں خود اس کے وکیل نے ایسی بات کہہ دی کہ اس نے وہیں کھڑے اپنے وکیل کو فارغ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ الیزا پیئربوم نامی اس خوبرو ماڈل کے خلاف ایک خاتون مسافر کو ٹانگ پر کاٹنے کے الزام کے تحت مقدمے کی کارروائی چل رہی تھی۔ خاتون مسافر کو اس نے ٹرین میں دوران سفر جھگڑا ہونے پر دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا تھا۔
اس روز الیزا کو سزا سنائی جانی تھی جب دلائل دیتے ہوئے لیزا کے وکیل نے کہا کہ وہ بہت پرکشش اور خاصی ’صحت مند‘ دکھائی دیتی ہے۔ لیزا اپنے وکیل کے منہ سے یہ بات سن کر آپے سے باہر ہو گئی اور وہیں کھڑے اس کو اپنی وکالت سے فارغ کر دیا۔ عدالت نے لیزا کو خاتون کو کاٹ کر زخمی کرنے کا مجرم قرار دے دیا ہے تاہم اس کی سزا مو¿خر کر دی گئی ہے کیونکہ اس کی رہائش ان دنوں برطانیہ سے باہر ایمسٹرڈیم میں ہے۔