’یہ 36 لاکھ لوگ میں تم لوگوں کی طرف بھیج دوں گا‘ ترک صدر ا ردگان نے یورپی ممالک کو سب سے خطرناک دھمکی دے دی

’یہ 36 لاکھ لوگ میں تم لوگوں کی طرف بھیج دوں گا‘ ترک صدر ا ردگان نے یورپی ...
’یہ 36 لاکھ لوگ میں تم لوگوں کی طرف بھیج دوں گا‘ ترک صدر ا ردگان نے یورپی ممالک کو سب سے خطرناک دھمکی دے دی

  



انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ترکی نے شام پر حملہ کر دیا جس کے متعلق صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک 109دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ترک افواج نے یہ حملہ شام کے کرد جنگجوﺅں کے خلاف کیا۔ اب صدر اردگان نے اس حملے کے متعلق یورپ کو ایک بڑی دھمکی بھی دے دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بعض یورپی ممالک کی طرف سے اس حملے کے خلاف آوازیں اٹھ رہی تھیں اور اسے شام پر قبضے کی کوشش قرار دیا جا رہا تھا۔

اس پر صدر اردگان نے یورپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر تم لوگوں نے ترک افواج کے شام پر حملے کو قبضہ کرنے کی کوشش کہا تو ترکی میں جو 36لاکھ شامی اور عراقی پناہ گزین موجود ہیں، انہیں میں یورپ بھیج دوں گا۔“رپورٹ کے مطابق ترک افواج نے شام کے شمالی حصے پر حملہ کیا ہے اور ان کی کرد جنگجوﺅں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔ ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلے فضائی حملے میں ہی کرد شدت پسندوں کی عراق سے سپلائی لائن کاٹ دی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...